![]() |
Chairman NAB Pakistan -file photo |
کابینہ کے اجلاس میں توسیع کی مدت کیا تعین اور مسودی کی منظوری دی جائے گی۔
urdu point, urdu news, geo news, dunya nes urdu, latest urdu news
چئیرمین نیب کی ملازمت میں توسیع کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے لیے آرڈیننس لایا جارہا ہے۔ آرڈینس کے مسودے کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے جس کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے خبر دی ہے کہ وزارت قانون نے نیب کے چئیرمین کی ملازمت میں توسیع کا آرڈیننس تیار کر لیا ہے۔ عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے آئندہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں آرڈیننس کی منظوری حاصل کرنے کا امکان ہے۔
کابینہ اجلاس میں توسیع کی مدت کا بھی تعین کیا جائے گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آرڈیننس کا مسودہ صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی پارٹی میں توسیع کی مدت پر اختلاف ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے عمران خان موجودہ چیئرمین کو عہدے برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اختلاف رکھنے والے پارٹی راہنماؤں کے سامنے موقف اپنایا جارہا ہے کہ شہباز شریف پر نیب کیسز کی وجہ سے ان سے مشاورت نہیں کی جاسکتی۔ اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا ہے اگر چئیرمین نیب کے حوالے سے کوئی غیر آئینی راستہ اختیار کیا گیا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ اس سے پہلے وفاقی کابینہ میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی بطور نیب چئیرمین مدت میں توسیع پر اختلافات کی خبریں میڈیا پر آچکی ہیں۔
معروف صحافی نعیم اشرف بٹ کے مطابق کچھ وفاقی جاوید اقبال کی توسیع کے حق میں ہیں اور کچھ توسیع کے خلاف ہیں۔ دونوں گروپ کے پاس اپنے اپنے دلائل ہیں۔ افسران کی بھی بڑی تعداد ان کے خلاف ہے۔
اختلاف کرنے والے وزراء کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری کے سیاسی اثرات بھی ہونگے اس لیے اس پر مشاورت کا دائرہ وسیع ہونا چاہیئے ۔ ابھی تک اس حوالے سے عمران خان نے پارٹی کے اندر بھی بہت محدود مشاورت کی ہے۔
0 تبصرے